آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے پر شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چیف کو خراج تحسین

آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے  پر شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر  بلدیہ چیف کو خراج تحسین

کوٹ ادو(نامہ نگار)عیدالاضحی کے موقع گرمی کی شدید لہر کے باجود آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے بہترین انتظامات پر شہریوں اور ْ۔

سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چیف آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صفائی عملہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ انعام سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر صفائی انتظامات بہترین طریقہ سے سرانجام دئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد اصغر اقبال لغاری کی بہترین پلاننگ کے تحت عید کے تین دن بلدیہ مشینری کو ایکٹو رکھا گیا صفائی عملہ نے شدید ترین گرمی کے باوجود فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں