عید پر بلدیہ افسروں ، ملازمین نے بہترین کام کیا، عبدالجبار

عید پر بلدیہ افسروں ، ملازمین نے بہترین کام کیا، عبدالجبار

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر دن رات محنت کے۔

 ذریعے بہترین صفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی تمام آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کو صاف کرکے پانی کا چھڑکاؤ اور چونا لگایا گیا عید گاہوں ، مساجد اور مدارس کے باہر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا جنرل بس اسٹینڈ کو صاف ستھرا کرکے مسافروں کو بہترین ماحول فراہم کیا گیا اس کے علاوہ کنٹرول روم میں آنے والی شکایات پر بروقت ریسپانس کے ذریعے حل کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عبد الجبار نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی بلدیہ افسروں و ملازمین نے محنت ، لگن ، جذبے اور تندہی سے کام کیا جس سے عید کے ایام میں ضلع وہاڑی صفائی ستھرائی کے لحاظ سے پنجاب کے ٹاپ اضلاع میں شامل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ افسران و ملازمین کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے عوامی رائے لی گئی شہریوں نے صفائی ستھرائی انتظامات کو بھرپور انداز میں سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں