ایچ ای سی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

ایچ ای سی منصوبوں  پر  کام  کی  رفتار  تیز  کرنے  کا  حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا ہائر ایجوکیشن کی سکیموں پر کام کی رفتار، معیار اور شفافیت کی نگرانی کرنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم۔

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد کو ضلع وہاڑی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہائرایجوکیشن کی مختلف سکیموں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی، پروجیکٹ ڈائریکٹر بہائالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی اور ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ضلع وہاڑی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہمحکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر نگرانی اربوں روپے کی لاگت سے ضلع وہاڑی میں جاری و نئے منصوبوںبہائالدین زکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام، کالجز میں نئی بلڈنگ، بلاکس کی تعمیر، اپ گریڈیشن ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ، کالجز میں فنڈز کے استعمال اور دیگر معاملات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری عطائالحق اور ڈی پی آئی (کالجز)جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف فاروقی سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن سے متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے اس موقع پر متعلقہ افسروں سے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کی سکیموں پر کام کی رفتار، معیار اور شفافیت کی نگرانی کرنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں