خانیوال ، تاجروں، دکانداروں نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیئے

خانیوال ، تاجروں، دکانداروں نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیئے

خانیوال (ڈسڑکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شہر میں تاجروں، دکانداروں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فعال رہیں ۔

جبکہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اور افسروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر میں دودھ کی قیمت 140 روپے سے 180 روپے اور دہی کی قیمت 160 روپے سے 180 روپے تک فروخت ہونے لگا، جبکہ شہر میں مہنگے داموں دودھ اور دہی کی فروخت جار ی ہے ، اس کے علاوہ شہری مہنگے داموں،سبزیاں،پھل اور دوسری اشیا خورونوش خریدنے پر مجبورہیں،شہریوں نے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں