جنوبی پنجاب میں خسرہ کے مزید 14مریض رپورٹ

جنوبی پنجاب میں خسرہ کے  مزید 14مریض رپورٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا محکمہ صحت ملتان اور۔

جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ۔ چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 53مریض بچے رپورٹ ہوئے ، نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 14مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں