’’زیرو ویسٹ‘‘ آپریشن کی کامیابی پر تقریب پذیرائی

’’زیرو ویسٹ‘‘ آپریشن کی کامیابی پر تقریب پذیرائی

ملتان(خبرنگارخصوصی)جنوبی پنجاب میں عیدالاضحی کے موقع پر کامیاب \"زیرو ویسٹ آپریشن\" کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی جانب سے انتظامیہ کے افسروں کے اعزاز میں ہفتہ کے روز ایک پروقار تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے تقریب سے اپنے خطاب میں جنوبی پنجاب میں کامیاب زیرو ویسٹ آپریشن پر تمام متعلقہ محکموں کے ورکرز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ورکرز نے شدید گرم موسم کی پرواہ کئے بغیر صفائی آپریشن کو کامیاب بنایا۔انہوں نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور افسروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے افسروں نے عید کے تینوں ایام میں صفائی آپریشن کی بھرپر مانیٹرنگ کی اور 72 گھنٹے تک فیلڈ میں موجودگی کے ذریعے صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی بارے شکایات کے ازالے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے کنٹرول رومز نے بھی آپریشن میں اہم کردار ادا کیاہے ۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ انتظامیہ کے افسروں نے حکومت کے \"ستھرا پنجاب\" نعرے کو حقیقت میں بدل دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں