منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، 12ملزم زیر حراست

منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، 12ملزم زیر حراست

ملتان(کرائم رپورٹر) منشیات فروشی کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

بی زیڈ پولیس نے ملزم فہد سے 20لٹر شراب،صدر پولیس نے ملزمہ پروین یامین سے 300گرام آئس،ملزم سجاد سے 1320 گرام چرس،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم محب علی سے 510گرام چرس،راجہ رام پولیس نے ملزم شاہد سے 20لٹر شراب،ملزم حنیف سے 5لٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم اسماعیل طاہر سے 1170گرام افیون،چہلیک پولیس نے ملزم طفیل سے20 لٹر،ملزم مدثر طفیل سے 20لٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم محمد اسماعیل سے 1170افیون،ملزم سلیم سے 140گرام چرس،شاہ شمس پولیس نے ملزم غلام مرتضی سے 5لٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں