خانیوال، کپاس غلہ منڈی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار

خانیوال، کپاس غلہ منڈی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)کپاس کی غلہ منڈی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار،کپاس کی آمد شروع،کوئی حفاظتی انتظامات نہیں، کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا خدشہ ہے ۔

تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی کپاس کی غلہ منڈی خانیوال میں کپاس کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے مگر یہاں پر کوئی حفاظتی انتظامات ہیں اور نہ ہی کوئی آگ بجھانے کے انتظامات ہیں، المیہ یہ ہے کہ اسی غلہ منڈی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں، ایک چنگاری پوری مارکیٹ کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتی ہے ،اس حوالے سے غلہ منڈی کے آڑھتیوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔متعدد بار متعلقہ حکام کو اس بارے آگاہ کیا گیا مگر کسی کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی ۔ غلہ منڈی کی آڑھتی برادری نے کمشنر ملتان ،ڈی سی او خانیوال سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کے ساتھ ساتھ غیرقانونی آئل ایجنسیوں کا خاتمہ نہ کرنے والے کرپٹ عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے جب غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے مالکان سے موقف لینا چاہا تو انہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹ کمیٹی کو کرایہ اور نتھلی دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں