ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

وہاڑی(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن وہاڑی کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ہاکی کلب آف وہاڑی کا عشائیہ ۔

اولمپین سلیم شیروانی نے نومنتخب عہدیداروں سے بزریعہ ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور وہاڑی کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرتے ہوئے قومی ٹیم کا حصہ بنائیں، وہاڑی کھیلوں کے میدان میں بڑی زرخیز زمین ہے ،تھوڑی سی محنت کرنے سے بہت بڑی کھیپ کھیل کے میدانوں کو آباد کرسکتی ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عاصم بھٹی، نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی کاشف علی طالب، سرپرست اعلی ڈی ایچ اے شکیل احمد جٹ، صدرڈی ایچ اے انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مقصود خان ،جنرل سیکرٹری وہاڑی جم خانہ عمرعادل سیٹھی، انٹرنیشنل کھلاڑی جفر ہانگ کانگ، سیکرٹری ڈی ایچ اے عدیل مغل نے بھی شرکت کی۔ نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کاشف علی طالب نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے ہر اس کھلاڑی کی سپورٹ کرینگے جو ہاکی کے میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کاجذبہ لے کر وہاڑی کا نام روشن کرے گا،صدر ڈی ایچ اے مقصود خان نے کہا کہ ڈی ایچ اے کی جانب سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کیمپ لگا کر نیاٹیلنٹ تلاش کرکے ملک وقوم کی خدمت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنانے کی بھرپور کوشش کرینگے اور تین ماہ کے اندر ڈی ایچ اے کی ٹیم تشکیل دینگے ہم ایک یونٹ بن کر کام کرینگے اور ڈی ایچ اے کو لاہور، فیصل آباد جیسے ڈویژن کے برابر کھڑا کردینگے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلع وہاڑی آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل ہاکی کو بہترین کھلاڑی دے گا۔ سیکرٹری ڈی ایچ اے عدیل مغل نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا اقدام گراس روٹ لیول پر ہاکی کو فروغ دینا ہے ، اب ہاکی کے فیصلے بند کمروں کے بجائے گراونڈ میں ہوں گے ۔تقریب سے ڈی ایس او عاصم بھٹی، سیکرٹری جم خانہ عمرعادل سیٹھی، شکیل احمد جٹ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں