تھیم ریسٹورنٹس کی تعداد میں اضافہ کرینگے ، آصف رئوف

تھیم ریسٹورنٹس کی تعداد میں اضافہ کرینگے ، آصف رئوف

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ ادارہ نے مزید مقامات پر تھیم ریسٹورنٹ اور دکانیں بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جس کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے ۔

جناح پارک میں کمپلیکس کے تعمیر کا ٹینڈر اگلے ماہ ہوگا ۔آمدنی میں اضافے کے لئے ایسے اقدامات نا گزیر ہیں جس کے لئے مربوط حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فاطمہ جناح نرسری کے دورہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چودھری غلام نبی،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد ظفر بھی موجود تھے ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ نرسریز کو اپ گریڈ کرینگے ۔پارکوں اور گرین بیلٹس بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی تفریح اور شجرکاری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ نا گزیر ہے جس کیلئے کوشاں ہیں۔ مستقبل میں ادارے کے استحکام کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں