محرم الحرام کے سلسلہ میں صفائی آپریشن کا آغاز

محرم الحرام کے سلسلہ میں صفائی آپریشن کا آغاز

ملتان(خبرنگارخصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی دھلائی اور سکریپنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ جلوس روٹس کی دھلائی کرکے چونے کا چھڑکائو بھی جاری ہے ۔

 سی ای او شاہد یعقوب کی ہدایت پر محرم پر صفائی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں منیجر آپریشن انوار الحق نے گزشتہ روز محرم الحرام روٹس کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر روٹس پر عملہ صفائی کے شکایت کیمپ قائم کئے جائیں گے جبکہ عزاداروں کی سہولت کیلئے عبادت گاہوں پر ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں