خانیوال میں رکشہ اور یڑھی مافیا سرگرم، تجاوزات کی بھرمار

خانیوال میں رکشہ اور یڑھی مافیا سرگرم، تجاوزات کی بھرمار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )شہر بھر میں رکشہ اور یڑھی مافیا سرگرم، ایوب چوک، لاہور موڑ، ۔

اعوان چوک سمیت دیگر بازاروں میں رکشہ سٹینڈ قائم،ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کو جام کردیا جاتا ہے جس سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہونے لگا ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند کرلیں۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف اہم چوراہوں اور بازاروں میں رکشہ مافیا نے غیر قانونی سٹینڈ بناکروہاں پر رکشے ،پھل،سبزی اور کھانے پینے کی اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں نے اپنی ریڑھیاں کھڑی کرنے شروع کررکھی ہیں ان رکشوں اور تجاوزات مافیا سے مبینہ طورپر بلدیہ نے اپنی آنکھیں بند کرلیتے ہیں، تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک اور شہریوں کا پیدل گزرنا ناممکن ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں