سٹامپ فروش لائسنس کی تجدید کیلئے لسٹ ڈی سی کو ارسال

سٹامپ فروش لائسنس کی تجدید  کیلئے لسٹ ڈی سی کو ارسال

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )سٹامپ فروش لائسنس کی تجدید کا معاملہ لائسنس تجدید کے لیے لسٹ تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے۔

 ،اسسٹنٹ کمشنر تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا میں 33 اسٹامپ فروش اپنے جاری کردہ جن لائسنس پر اسٹیمپ پیپر فروخت کر رہے ہیں ان کی تاریخ ختم ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ روز 33 افراد کی لسٹ ڈپٹی کمشنر لودھراں کو تجدید کے لیے بھجوا دی گئی ہے دو نئے لائسنس بھی جاری ہوئے ہیں لیکن لسٹ میں شامل نہ ہیں متعلقہ افسر سے تصدیق کے بعد اگر گنجائش بنی تو انہیں بھی بھجوا دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں