خود ساختہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ، شہری عاجز آ گئے

خود ساختہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ، شہری عاجز آ گئے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)خود ساختہ مہنگائی میں دن بدن اضافے سے شہری عاجز آ گئے ، کھانے پینے کی اشیاء آٹا ،دالیں، گھی، چینی ،سبزیاں اورپھل عام اور غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔

 ،عوام مافیا کے رحم و کرم پر،کوئی پرسان حال نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کنٹرول ختم ہو چکا ، مخصوص منافع خور ٹولہ گھناؤنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا اور غریبوں کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے ، کھانے پینے کی اشیاء بالخصوص آٹا ،دالیں ،چینی ،گھی ،سبزیاں ،پھل، خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،دکانداروں نے من پسند ریٹ مقرر کررکھے ہیں،دیگر اشیاء کی خریداری تو دور کی بات کچھ طبقات صرف سبزی کی خریداری تک نہیں کر سکتے جس سے لوگ باآسانی ایک وقت کے کھانے کا انتظام کر سکیں، مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی یاپھل ایسانہیں جو سینکڑوں روپے کلوسے کم میں دستیاب ہو ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے تاکہ غریبوں کو ایک وقت کا کھانا باآسانی مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں