کار ڈیلرز کا بجلی پر ٹیکس کیخلاف احتجاج کا اعلان

کار ڈیلرز کا بجلی پر ٹیکس  کیخلاف احتجاج کا اعلان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )نائب صدر پنجاب آل پاکستان کارڈ یلر ایسوسی ایشن پیر سید ناصر شاہ نے۔

 کہاکہ بجلی بلوں کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ اور فکس چارجز کے خلاف آل پاکستان کار ڈیلرایسوسی ایشن احتجاج کرے گی ،حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے انڈسٹری سمیت تمام کاروبارتباہ ہوگئے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر ظلم ڈھانے کے نت نئے طریقے ایجاد کررہی ہے جس کو ہم مستر د کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں