احمد یار ہنجرا کی پنجاب کاٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد

احمد یار ہنجرا کی پنجاب کاٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجرائنے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پنجاب حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں جو بڑے عوامی فلاح کے منصوبے رکھے گئے ہیں ان میں 5بڑے شہروں میں ماحول دوست بس سروس،معذوروں کیلئے چیف منسٹر ہمت کارڈپروگرام ٹرانس جینڈر سکل پروگرام، ایئرایمبولینس منصوبہ،ایک سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت سولر پینلز کی فراہمی، ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ادویات کی مفت فراہمی،طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم،کسانوں کیلئے کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اور ڈیری فارمنگ کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سمیت لائیو سٹاک کارڈماڈل ایگری کلچر مالزاور تعلیم اورصحت کے منصوبے بھی پنجاب کے بجٹ میں شامل ہیں تاریخی منصوبے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پیش کردہ بجٹ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا،پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام اورملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی سرپلس بجٹ کے ذریعے اپنا حصہ ڈال دیاہے جس کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نام عوام دوست وزیراعلیٰ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں