منصورہ سپر لیگ شاہجمال کرکٹ مقابلہ ،کنگ ٹیم فاتح

منصورہ سپر لیگ شاہجمال  کرکٹ مقابلہ ،کنگ ٹیم فاتح

مونڈکا(نامہ نگار)منصورہ سپر لیگ شاہجمال کا اختتامی کرکٹ مقابلہ منصورہ کنگ الیون اور منصورہ سٹار کے مابین کھیلا گیا۔

، منصورہ کنگ نے کرکٹ مقابلہ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 271 حافظ احمد محموداعوان و رہنما جماعت اسلامی ملک محسن رفیق اعوان ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع مظفر گڑھ کے نائب صدر جذیفہ مشتاق ملک اورملک آصف مونڈانے منصورہ پریمئر لیگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کہا کہ نوجوان طبقہ نماز قائم کرتے ہوئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں