دل کے مریض ہیٹ سٹروک سے جلد متاثر ہوتے ہیں، ڈاکٹر سہیل احمد

دل کے مریض ہیٹ سٹروک سے جلد  متاثر ہوتے ہیں، ڈاکٹر سہیل احمد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)رورل ہیلتھ سینٹر کرم پور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جسم کا اندرونی نظام متاثر ہو جاتا ہے۔

 خاص طور پر وہ افراد جو طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہوں وہ ہیٹ سٹروک سے جلد متاثر ہوتے ہیں۔فوری طبی امداد کے لئے کسی ہسپتال سے رجوع کریں۔ ہیٹ سٹروک کی علامات میں اکثر اوقات تیز بخار سینے میں درد یا دباؤ کے ساتھ بے ہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے ۔ اس سے بچاؤ کے لیے ہلکے رنگ کے ملبوسات پہنیں، ضرورت کے تحت باہر نکلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں