سیلاب سے نمٹنے کیلئے فول پروف پلان بنانے کا حکم

سیلاب سے نمٹنے کیلئے فول پروف پلان بنانے کا حکم

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فول پروف پلان تیار کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور ۔

ریلیف کا جامع پروگرام تشکیل دیا جائے ،افسروں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کے راستوں اور دریا کے حفاظتی بندوں کا معائنہ کریں اور سیلاب سے نمٹنے بارے انتظاسمات کے حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آن بورڈ لیا جائے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے متوقع مون سون بارشوں سے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن کے کمشنرز کو بروقت گرداوری کرانے کیلئے برقی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی بروقت گرداوری کرانے کا پابند بنایاجائے تاکہ سیلاب کی صورت میں فصلوں کے نقصانات کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے ، کسانوں کو صحیح ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں