ڈی پی او آفس مسجد میں کھلی کچہری ،مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی پی او آفس مسجد میں کھلی کچہری ،مسائل کے حل کیلئے احکامات

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او منصور امان کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق فاروق احمد کمیانہ نے۔

 ڈی پی او آفس مسجد میں کھلی کچہری لگائی، کچہری میں انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جارہا ہے مساجد مسائل کے حل کیلئے بہترین جگہ اور سنت نبوی بھی ہے یہاں سائلین اپنے مسائل بغیر کسی خوف کے بیان کر رہے ہیں کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل بہتر طریقہ سے حل ہورہے ہیں ان شاء اللہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔دریں اثنا ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران مختلف تھانوں میں 29 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں گرفتار ملزمان میں 14 اشتہاری مجرم ، 10 منشیات فروش اور پانچ ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں جن کے قبضہ سے 3980 گرام چرس ، 219 لیٹر شراب اور 5 پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں