فارم 45کے تحت ہم ہزاروں ووٹ سے آگے تھے ،عمران دھنوتر

فارم 45کے تحت ہم ہزاروں  ووٹ سے آگے تھے ،عمران دھنوتر

مونڈکا (نامہ نگار)پی ٹی آئی رہنما میاں عمران دھنوتر نے کہا ہے کہ فارم پینتالیس کیمطابق جیتے والوں کوفارم سنتالیس میں ہرا دیا گیا ۔

،پنجاب اسمبلی کے باہر اول الذکر فارم کے تحت جیتنے والوں کا حلف در اصل کرپٹ نظام کے خاتمے اور عدل و انصاف کا نظام قائم کرنے اور قائد عمران خان سے وفا داری کا عہد تھا۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 271میاں عمران دھنوتر نے شاہجمال میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فارم پینتالیس کی رو سے وہ ہزاروں ووٹوں سے آگے تھے ،نو فروری کو پیغام بھجوایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کرو ،کسی دوسری سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرو بصورت دیگر ہرا دئیے جاؤ گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں