ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان کا دورہ جلال پور، فصل کپاس کا معائنہ

ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان کا  دورہ جلال پور، فصل کپاس کا معائنہ

جلال پورپیروالا(نامہ نگار)ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان کا دورہ جلال پورپیر والا، مواضعات تھیکلاں شمالی، کوٹلی عادل ،میاں پور بیلے والا میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔

اور کاشتکاروں کو کپاس کی فصل میں کھادوں کے استعمال کی اہمیت سے متعلق رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کاشتکار اس مرحلہ میں فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں، بعدازاں انہوں نے کسان سہولت سنٹر کا دورہ کیا اور کاشتکاروں کو کسان سہولت سنٹر کی افادیت بارے آگاہی دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر ازور رضا گیلانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر صفدر حسین بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں