شیر دیوان چاولی مشائخ ؒ کے عرس کی سکیورٹی ،انتظامی امور کیلئے انتظامات مکمل

شیر دیوان چاولی مشائخ  ؒ کے عرس کی  سکیورٹی ،انتظامی امور کیلئے انتظامات مکمل

بورے والا (نمائندہ دنیا)دربار بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ ؒ کے عرس کے موقع پر سکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔

، تین روزہ عرس کے سلسلہ میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس کا انعقاد 9جولائی کو شروع ہو رہے تین روزہ عرس دربار بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ ؒ کے سلسلہ میں کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد ظفر ڈوگر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی ، انچارج ٹریفک پو لیس اور ریسکیو سمیت دیگر تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں