صاف پانی،سیوریج کے بہترین نظام بنیادی ضرورت،انعم حفیظ

صاف پانی،سیوریج کے بہترین نظام بنیادی ضرورت،انعم حفیظ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں پینے کا صاف پانی اور ۔

سیوریج کے بہترین نظام بنیادی ضرورت ہے ، پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے جہاں حکومت اپنی عوام کے لئے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے بہترین نظام کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی واش رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آگاہی اور ڈبلیو ایچ ایچ کی جانب سے ڈسٹرکٹ واش پلان متعارف کرایا گیا جس کا مقصد ڈسٹرکٹ میں واش کے نظام کو بہتر ، موثر اور دیرپا بنانے کے لیے لائحہ عمل پیش کرنا تھا، اجلاس کے دوران تمام شرکا نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ واش پلان کو بہتر طریقے سے فعال بنانے پر تجاویز دیں۔اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ نے کہا کہ حکومت اور سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیں۔ سول سوسائٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں عوام میں آگاہی و شعور بیدار کریں۔ انہوں نے آگاہی اور ڈبلیو ایچ ایچ کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایجوکیشن، ہیلتھ ، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ ایچ سے میاں حمیداللہ، آگاہی سے واش مینیجر وقاص طاہر، محسن غفّار، عمر ضیاء، انصر احتشام بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں