حکومت غریب کو ریلیف دے ورنہ عوامی ردعمل بڑھے گا،شیراز حسین

 حکومت غریب کو ریلیف دے ورنہ  عوامی ردعمل بڑھے گا،شیراز حسین

میلسی (نامہ نگار )مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے صدر سید شیراز حسین کا ظمی نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو بجلی کے نئے ٹیکسوں سے ریلیف مہیا کرے ۔

اشرافیہ کے حق میں بنائے گئے بجٹ میں اگر غریب طبقہ کو ریلیف نہ دیا گیا تو عوامی ردعمل میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی تشویش میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ہر شخض مالی بحران کا شکار ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں