5جولائی 1977 جمہوری تاریخ میں سیاہ باب،کامران یوسف

5جولائی 1977 جمہوری تاریخ میں سیاہ باب،کامران یوسف

گگو منڈی(نامہ نگار)صدر پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل بورے والا چودھری کامران یوسف گھمن نے 5 جولائی یوم سیاہ کے ۔

موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے ، جب ایک منتخب جمہوری حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کر دیا گیا۔چودھری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ مارشل لاء کے نفاذ کے بعد بے گناہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے ،ان بہادر کارکنوں کی قربانیاں جنہوں نے جمہوریت کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ جولائی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے وفادار جیالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ،ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہماری تحریک کا حصہ ہیں اور ہمیں ان کی عظمت کو سلام پیش کرنا چاہیے ۔ چودھری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ یہ بدقسمت دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے ہمیں متحد رہنا ہوگا اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں