پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،شیخ فضل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت تابوت میں  آخری کیل ثابت ہوگا،شیخ فضل الرحمٰن

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی کی کال پر جلسہ اسلام آباد ہچکولے کھاتی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

 ،یہ بات پی ٹی آئی کے رہنما معروف قانون دان شیخ فضل الرحمٰن نے جلسہ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار میں لتھڑے موجودہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کو داد دینی چاہئے پوری دنیا میں اپنے کرتوتوں سے یہ لوگ بے نقاب ہوچکے ہیں۔ یہ لوگ دنیا کے جس کونے میں جاتے ہیں بدنامی انکے تعاقب میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس در ٹیکس لگا کر عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرنے والے یہ ناجائز حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں