عاشورہ محرم،سکیورٹی پلان تیار،جلوسوں کیلئے4درجاتی سکیورٹی،7ہزار اہلکار تعینات

عاشورہ محرم،سکیورٹی پلان تیار،جلوسوں کیلئے4درجاتی سکیورٹی،7ہزار اہلکار تعینات

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

محرم الحرام کے دوران ملتان شہر سے کل 485 جلوس برآمد ہوں گے جن میں101جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 1533 مجالس منعقد ہوں گی ۔جن میں 355 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے ،تمام مجالس اور جلوسوں کے لیے چاردرجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی،محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کے 7000 سے زائد پولیس افسر و جوان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیرنگرانی ایک سپیشل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب، جنرل بس سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن وغیرہ پر سرچ آپریشن کر رہی ہیں ،سپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سوپینگ کرائی جائے گی۔جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا جہاں مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ،سی پی او ملتان نے لائسنسداران اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں