زائد بجلی یونٹس ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا، احمد یار ہنجرا

 زائد بجلی یونٹس ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجرائنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں زائد یونٹس شامل کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

 ،پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس شامل کرکے انہیں نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک مشکلات کاشکار ہے ،قوم تھوڑا صبر کرے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی،حکومت ماضی میں کیے گئے غلط پالیسی اقدامات کا بوجھ غریب عوام کو قطعاً برداشت نہیں کرنے دے گے ،ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے بھی غریب عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 200 سے 500 یونٹ کے استعمال والے صارفین کو بلا سود قرضے کی فراہمی کی جائے گی، 500 یونٹ سے زائد کے استعمال والے صارفین کیلئے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے اوروہ عوام کا دکھ سمجھتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں