ریلوے نے 23ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا

ریلوے نے 23ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا

ملتان(خبر نگار خصوصی)ریلوے کی سستی سواری اب عوام الناس کی پہنچ سے مزید دور ہونے جارہی ہے ۔ پاکستان ریلوے نے 23 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 ریلوے ذمہ داران کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کے ذریعے محض ریلوے آمدنی میں اضافہ ہو گا جبکہ یہ یہ سستی سواری عوام کے لئے مزید مہنگی ہو جائے گی۔ فیصلہ کے مطابق جن ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائیگا ۔ان میں قراقرم، کراچی، عوام، گرین لائن ، مہر ، چناب ہمن سرکار، موہنجو در و پنجر، پاک بزنس، بولان میل، تھل سکھر ایکسپریس، ماروی چمن، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار، بہائوالدین زکریا، کوہاٹ، مہران، اٹک، جنڈ اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ریلوے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ریلوے اپنے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دینا چاہتا ہے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے اس بات کوبے یقینی بنایا جائے گا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ڈائننگ کاروں کو بہتر کرنا شروع کر دیا ہے تیز گام اور زکریا ایکسپریس کے ساتھ دیگر ٹرینوں میں بھی پریمیم ڈائننگ کاریں لگائیں جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں