برٹش کونسل کی سکالر شپس،فیلو شپس سے متعلق سیمینار

برٹش کونسل کی سکالر شپس،فیلو شپس سے متعلق سیمینار

ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی میں برطانیہ میں تعلیم کے حصول اور برٹش کونسل کی طرف سے پیش کردہ سکالرشپس اور فیلوشپس بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کیرئیر کونسلنگ اینڈ ایلومنائی افیئرز ویمن یونیورسٹی، ملتان نے برطانیہ میں تعلیم بارے سیمینارکا اانعقاد کیا جس کا مقصد طلباء اور فیکلٹی ممبران کو برطانیہ میں دستیاب مختلف تعلیمی مواقع کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرنا تھا،جس میں سکالرشپ اور فیلوشپ پروگرام کی آگاہی بھی شامل تھی برٹش کونسل کے عہدیداروں عثمان خالد (سینئر مینیجر - ہائر ایجوکیشن موبلٹی) اور جواد خان (ایجوکیشن پروگرام منیجر، لاہور) نے برطانیہ میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کے رجحانات، اور مختلف موضوعات بارے آگاہی دی سکالرشپ گریٹ سکالرشپس، ویمن سٹیم، کامن ویلتھ سکالرشپس، اور چارلس والیس وزٹنگ فیلوشپ پروگرام بارے بتایا سی سی اینڈ اے اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صدف محمود نے برٹش کونسل کے تعاون اور ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی کردار کوسراہا جن کی وجہ سے سیمینار کا انعقاد ممکن ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار اپنی طالبات کو ان کے تعلیمی سفر میں بہترین رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی سرپرستی میں سیمینار کے کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ ویمن یونیورسٹی، ملتان سٹریٹجک تعاون اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے کے لئے کو شاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں