200یونٹس کا لالی پاپ دیکر بہلایا نہیں جاسکتا،صفدرہاشمی

200یونٹس کا لالی پاپ دیکر بہلایا نہیں جاسکتا،صفدرہاشمی

ملتان(خبرنگارخصوصی)جماعت اسلامی ملتان نے چوک کمہارانوالہ کیمپ سے اسلام آباد دھرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

 امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام ملک میں رائج ہے نااہل ٹولہ نے ملکی معیشت کو برباد کیا۔مہنگی بجلی نے ملک کے ہرطبقہ کو پریشان کردیا ہے ۔ جماعت اسلامی ایک طاقت ور آواز ہے اب حکومت کو چھوٹا نہیں مکمل ریلیف دینا ہوگا۔ حکومت یہ مت سمجھے کہ 200 یونٹس کا لولی پاپ دے کر ہمیں روکا جا سکتا۔ جماعت اسلامی عوام کو مکمل ریلیف دلوائے گی عوام ہمارے ساتھ چلیں۔ ان خیالات کا اظہار میر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے چوک کمہارانوالہ پر قائم رابطہ عوام کیمپ میں خطاب سے کیا۔ اس موقع پر میاں آصف اخوانی نائب امیر جماعت اسلامی ملتان اور حافظ اسلم امیدوار پی پی 216 سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی بڑی وجہ اشرافیہ، بیوروکریٹس کی مفت مراعات ہیں یہ مراعات لینے میں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سول،ملٹری اور جوڈیشل بیوروکریسی اسٹبلشمنٹ سب شامل ہیں۔ ان مراعات کو ختم کئے بغیر ملکی نظام میں بہتری ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں