محکمہ زراعت آفیسرز کسانوں کی رہنمائی کریں، الیاس رضا

محکمہ زراعت آفیسرز کسانوں کی رہنمائی کریں، الیاس رضا

لڈن ( نامہ نگار)ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان ڈویژن الیاس رضا کلاچی نے تحصیل وہاڑی کے مختلف چکوک میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر محفوظ الحق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ وہاڑی، رمضان عاصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ وہاڑی بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے رپورٹ کئے گے کپاس کے ہاٹ سپاٹس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ زمینداروں کو فصل کی حالت کے مطابق محکمہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق رہنمائی کی۔ انہوں نے اس موقع پر سٹاف کو ہدایات جاری کیں کے وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروکار لاتے ہوے کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کریں اور محکمہ کو اصل پیسٹ سچوئیشن کے بارے میں آگاہ کریں اور کوئی چیز چھپائیں نہیں تاکہ پیسٹ کا کامیابی سے تدارک ہو سکے ۔ انہوں نے صحافیوں کو اس موقع پر مطلع کیا کہ کپاس کی فصل پہ موجودہ موسم میں سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ تھرپس اور سبز تیلہ کا بھی اضافہ مشاہدہ میں آ رہا ہے ۔ انہوں نے زرعی ادویات کی کمپنیوں کے سٹورز کی بھی ویری فکیشن کی اور ہدایت دیں کی زرعی زہروں کی کوالٹی پہ کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا اور کوالٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نا قابل معافی ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں