بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چلنے والی قسط میں کٹوتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،ریٹیلرز کی جانب سے چھوڑی گئی خاتون ایجنٹ کو پولیس نے ریٹیلر اور اسکے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔

 9سے زائد شناختی کارڈ برآمد،خاتون خواتین سے شناختی کارڈ لیکر 500 روپے پرکٹوتی ریٹیلر سے رقم نکلوا کر دیتی تھی ۔گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادومیں بنائے گئے سینٹر پر ریٹیلر نواب خان کی جانب سے ارشاد مائی زوجہ غلام مرتضیٰ گرمانی نامی خاتون جو کہ خواتین سے شناختی کارڈ اکٹھے کر کے ریٹیلر نواب خان کو دیتی تھی جہاں سے 500 روپے کٹوتی کے بعد بقایہ رقم خواتین کو دی جاتی تھی کہ پولیس نے گزشتہ روز ایجنٹ خاتون ارشاد مائی کو گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے 9 سے زائد شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیے ۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے نواب خان اور اسکے ملازم سانول بریار کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں