ایس ڈی او پر فائرنگ ،ملزم جلد گرفتارکرنیکی یقین دہانی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے ایس ڈی او شادن پر فائرنگ اور حملہ کرنے والے مجرموں کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان علی محمد سے ملاقات کی۔۔۔
اور کہا کہ میپکو بھرپور وسائل اور استعدادکے ساتھ ضلع ڈی جی خان میں بجلی چوروں کے خلاف سرگرم ہے اور بغیر کسی رعایت کے بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجارہاہے ۔ پولیس فور س کے ساتھ آپریشن کرکے بجلی چوروں کی گرفتاریاں کروائی جارہی ہیں۔