گیسٹرو کے 160نئے مریض ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

ملتان(لیڈی رپورٹر) کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا ایک سو ساٹھ سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔
کھانے پینے میں بے اعتدالی اور گرم موسم کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری رہا نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مرکزی ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 33مریض لائے گئے ۔