اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ ممتاز آباد نے اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے کی پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق نوید اور رخسانہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی۔
کہ زینب بی بی کو کسی نے اغواکرلیا ہے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ لیں دین کے معاملے پر انہوں نے زینب کو خود ہی چھپا کر اغوا کا ڈرامہ کیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔