کلینک آن وہیلز کے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
ملتان ( لیڈی رپورٹر) ایم پی اے سلمان نعیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کلینک آن وہیلزکو لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں ڈیرہ سلمان نعیم پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد اور سی پی او ملتان صادق ڈوگر اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور کارکنوں کو انسان دوست کا لقب دیا اور اعزازی یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔