کپاس کی نگہداشت کیلئے آئندہ 90روز اہم،جمیل غوری

کپاس کی نگہداشت کیلئے آئندہ 90روز اہم،جمیل غوری

ملتان(وقائع نگار خصوصی ) ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے تحصیل یزمان کے مختلف چکوک کا دورہ کرکے کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور۔۔۔

 دوست و دشمن کیڑوں کی تعداد کو چیک کیا۔اپنی نگرانی میں فیلڈ عملہ سے فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کرائی۔اس موقع پر سفید مکھی اورسبز تیلے کے ہاٹ سپاٹس بھی مشاہدہ میں آئے جن کے تدارک کیلئے موقع پر موجود کاشتکاروں کو ایڈوائزری دی گئی۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے اپنی گفتگو کے دوران کاشتکاروں سے کہا کہ آئندہ90دن کپاس کی نگہداشت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں