انجمن حیدریہ میلسی کا مرکزی جلوس عید گاہ چوک سے برآمد

انجمن حیدریہ میلسی کا مرکزی جلوس عید گاہ چوک سے برآمد

میلسی (نامہ نگار )انجمن حیدریہ میلسی کا مرکزی جلوس گزشتہ شب سبطین شاہ بخاری کی قیادت میں عید گاہ چوک سے برآمد ہوکر تھانہ بازار پہنچا جہاں رات 2 بجے آگ پر ماتم کیا گیا اور۔۔۔

 صبح 4 بجے اذان علی اکبر کی مجلس مرکزی امام بارگاہ میلسی میں ہوئی۔جبکہ آج 10 محرم کو علم ذوالجناح تعزیے کا جلوس بخاری منزل سے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ سے ہوتا ہوا فدہ چوک پہنچے گا اور مجلس شہادت امام حسین سن کر عزاداران زنجیر زنی کریں گے ۔جلوس 5 بجے شام اختتام پذیر ہوگا۔جس کے بعد مجلس شام غریباں ہوگی میلسی میں لائسنسدار طارق حسین شاہ کا جلوس ان کے گھر سے برآمد ہوکر دربار نتھے شاہ اور انجمن حسینیہ کا جلوس ڈیرہ توصیف خان کے قریب سے برآمد ہوکر فدہ چوک اختتام پذیر ہوگا۔اسی طرح کرم پور میں جلوس ذوالجناح آج سید اقبال حسین بخاری کی قیادت میں روانہ ہو کر مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگا۔جبکہ خان پور میں تعزیوں کے دو الگ الگ جلوس مقررہ رستوں سے غازی پیر چوک پہنچیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں