وزیر اعلیٰ چشتیاں میں تاجر پرتشددکا نوٹس لیں،تاجر برادری

وزیر اعلیٰ چشتیاں میں تاجر پرتشددکا نوٹس لیں،تاجر برادری

میلسی (نامہ نگار )صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع وہاڑی شیخ محمد سلیم پیسٹی سائیڈز ایسوسی ایشن میلسی کے صدر شیخ محمد نعیم پاشا دیگر تاجر رہنماؤں ۔۔۔

چوہدری محمد زاہد جاوید حاجی محمد امجد انصاری حاجی عبدالرزاق بھٹہ محمد ارشد حنیف راؤ محمد شفیق شیخ محمد امتیاز محمد شایان بھٹی راؤ نواب علی رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں محکمہ ہیلتھ بہاولپور کے افسروں ڈاکٹر شعیب اور دیگر عملے کی جانب سے چشتیاں کے معروف تاجر اور صدیقی میڈیسن کمپنی کے مالک کو ہراساں کرنے اور ان سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ تاجر رہنما سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بھی ہیں لیکن مذکورہ افسروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔اس واقعہ کے خلاف چشتیاں کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں ورنہ تاجر برادری احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک وسیع کر دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں