سیدنا امام حسین ؓ نے فسق و فجور کیخلاف جہاد کیا،حسن رضوی

سیدنا امام حسین ؓ نے فسق و فجور کیخلاف جہاد کیا،حسن رضوی

میلسی (نامہ نگار )معروف عالم دین علامہ محمد حسن علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سید الشہداء سیدنا امام حسین ؓ نے فسق و فجور کے خلاف جہاد کیا۔آپ صبر و استقلال کے عظیم پیکر تھے ۔

امن سب کی ضرورت ہے تشدد و انتہاء پسندی اور فتنہ و فساد سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا،دین میں جبر نہیں ہے گولی اور گالی سے بچنا چاہیے ،سید الشہداء سیدنا امام حسین ؓ نے ظالم و جابر حکمران یزید پلید شمر اور ابن زیاد کے خلاف دلیرانہ جہاد کیا۔سیدنا امام حسین ؓ کا نام زندہ و جاوید رہے گا،دنیا بھر کے مسلمان سیدنا امام حسین ؓ سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔ہمیں اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوئے یزیدی کرداروں کے خلاف آج بھی جہاد کی ضرورت ہے ۔آج یوم عاشور کے موقع پر ہمیں امن قائم کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں