میلسی میں وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال ، نقدی سے محروم

میلسی میں وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال ، نقدی سے محروم

میلسی (نامہ نگار )میلسی میں جرائم کی مختلف وارداتیں لاکھوں کا مال اور نقدی پار،چاہ شیخو والا ویرسی واہن کا اللہ رکھا اسلحے اور ڈنڈوں سے ساتھیوں کے ہمراہ نصرت مائی زوجہ نذیر احمد کے گھر داخل ہوا۔

نصرت مائی پر تشدد کرکے طلائی کانٹے اور 50 ہزار کی نقدی چوری کر گیا صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا دوسرے واقعہ میں ڈاکو اسلحے کے زور پر 90 ہزار 930 روپے ڈکیتی کرگئے چک نمبر 330 ڈبلیو بی کا شبیر احمد موٹر سائیکل پر کالے واہ سڑک پر موجود تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسے لوٹ لیا پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک شخص نے امانت رکھی 11 لاکھ 94 ہزار روپے کی خیانت کر لی بستی خیر محمد والی چیلے واہن کے رہائشی محمد حنیف نے ملک واہن کے غضنفر حسین کے پاس 79 لاکھ 46 ہزار کی رقم امانت رکھی تھی جس میں مذکورہ خیانت کی گئی کرم پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیوار پھلانگ کر ظہیر آباد شہید کے کاشف رضا کے گھر سے چور 3 عدد موبائل مالیتی26 ہزار 700 اور 5 ہزار کی نقدی جبکہ حمزہ ٹاؤن میلسی کے محمد نعیم کے گھر سے چور ڈیڑھ تولے طلائی زیورنقدی 50 ہزار اور دیگر اشیاء سمیت 5 لاکھ 5 ہزار کی چوری کر گئے مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں