آج کے یزیدی نظام کیخلاف بھی جدوجہد ضروری،رانا ظہور احمد

آج کے یزیدی نظام کیخلاف بھی جدوجہد ضروری،رانا ظہور احمد

لودھراں (سٹی رپورٹر )تحریک تحفظ اوراق مقدسہ کے ضلعی چیئرمین راناظہوراحمد نے پریس ریلیز میں کہاکہ شہدائے کربلا نے امام حسینؓ کی امامت میں قیامت تک حق کا علم بلند کردیا اور۔۔۔

 یہ علم اونچا رہے گا اور پوری دنیا میں حق کی جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ بنا رہے گا۔ شہادتِ حسین ؓ کا پیغام یہی ہے کہ ریاست کا نظام شخصی تسلط سے نہیں قرآن و سنت کی بالادستی سے ہی چلایا جائے ،نوجوان نسل یزید لعین پر اپنے جذبات کا اظہار کریں یہ اہل ایمان کا حق ہے لیکن زمانہ حال میں بھی یزیدی نظام اور یزیدی طرزِ حکمرانی اختیار کرنے والوں کے خلاف بھی اُسی جذبہ سے جدوجہد کرنا واجب ہے ، اللہ تعالیٰ کا حتمی فیصلہ ہے کہ باطل مٹ جاتا ہے ، ظالم کا نام و نشان نہیں رہتا اور حق ہمیشہ قائم و دائم رہتا ہے ، میدان کربلا کا ابدی پیغام پوری اُمتِ مسلمہ کا اتحاد و اتفاق ہے ، اتحادِ امت ہی فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے مصائب کا حل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی، فرقہ واریت، دل آزادی اور مشترکہ مقدسات کی بے حرمتی نہیں کی جائے گی، خطباء، واعظین اور ذاکرین اپنی تقریروں اور میدان میں میدانِ کربلا کے عظیم شہداء کے اصل مقصد کو بیان کریں، غزہ فلسطین ارضِ انبیاء اور جنت نظیر ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں پر قیامت برپا ہے ، وقت کے یزید مظلوموں پر ظلم کی انتہاء کررہے ہیں، مجلسِ محرم الحرام سے اس ظلم و بربریت اور دورِ حاضر کے اِن زندہ یزیدوں کے خلاف پوری طاقت سے آواز بلند کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں