بارش،اربن فلڈ کا خدشہ،واسا ہائی الرٹ

بارش،اربن  فلڈ  کا  خدشہ،واسا  ہائی  الرٹ

ملتان (وقائع نگار خصوصی،کرائم رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر عاشورہ محرم اور مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر واسا میں ایمرجنسی کا حکم ۔۔۔

 کمشنر و ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان مریم خان کی ہدایت پر 9 محرم الحرام کے حوالے سے واسا کے تمام سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے افسر و ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دیں ۔ سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے تمام دفاتر کھلے رہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے محرم الحرام اور مون سون بارشوں کے حوالے سے تمام افسروں کو اپنی اپنی حدود میں جلوس روٹس کو کلیئر رکھنے اور بارش ہونے کی صورت میں ایس او پیز کے مطابق پانی کی نکاسی کیلئے ٹیموں اور مشینری کو فیلڈ میں فوری متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے تمام افسروں پر واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران ڈی سی آفس سمیت واسا کے کمپلینٹ سیل سے موصول ہونے والی تمام شکایات پر کوئیک رسپانس دیا جائے کسی بھی شکایت کے ازالہ میں سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے 6 ایمرجنسی کیمپ میں بھی ٹیموں اور مشینری کو ایمرجنسی کیلئے تیار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 محرم الحرام کے موقع پر بھی سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔کمشنر مریم خان اور آر پی او کیپٹن ر چودھری سہیل نے ممتاز آباد مجالس و جلوس روٹس، محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور بریفننگ لی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے امن و امان پر بریفننگ دی۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہورہی ہیں۔پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں