جلوسوں کیلئے بہترین انتظات پر انتظامیہ کے مشکور:تحریک جعفریہ
مونڈکا (نامہ نگار)تحریک جعفریہ شاہجمال کے عہدیداران کی انتظامی افسروں اور انجمن تاجران کے صدر حاجی رانا یوسف ودیگر عہدیداران کی موجودگی میں یوم عاشور کے جلوسوں کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہجمال پولیس۔۔۔
محکمہ ہیلتھ،میپکو ،لوکل گورنمنٹ اور انجمن تاجران کی شبانہ روز محنت سے نا صرف امن و امام قائم رہا بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکاوٹ کا باعث بجلی تنصیبات ہٹانے فول پروف سکیورٹی انتظامات گندے پانی کے باعث جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور کلیئر کرانے پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ کے مشکور ہیں۔تحریک جعفریہ شاہجمال کے صدر ڈاکٹر رفیع رضا،منتظم تحریک جعفریہ یاسر عرفات نے ایس ایچ او تھانہ شاہجمال آفتاب شبیر،محکمہ ہیلتھ کے میڈیکل آفیسر،بجلی ،لوکل گورنمنٹ کے اہلکاران کی موجودگی میں بتایا کہ متذکرہ افسروں نے انکی نشاندہی پر متذکرہ بالا مسائل حل کئے جس سے دس محرم کے جلوس اور عزاداران بغیر کسی پریشانی کے طے شدہ روٹس اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے گذر گئے جس پر وہ تمام افسروں کے شکر گذار ہیں اسی طرح تحریک جعفریہ کے نوجوان عزاداران نجف رضا،مشہد رضا،حسن ایوب،حمزہ جگنو اور بہلول نے بہترین نظم و نسق سنبھال کر انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی ۔