یوم عاشور پرضلع کوٹ ادو سے سے 48جلوس برآمد

 یوم عاشور پرضلع کوٹ ادو سے سے 48جلوس برآمد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلع کوٹ ادو میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،ضلع کی کل 72امام بارگاہوں سے 48سے علم وذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے ،ضلع کوٹ ادوکو انتہائی حساس قراردیاگیا تھا۔

جلوسوں کے شرکا نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے اور انکے رفقا ایثارو قربانی کی نئی داستان رقم کرنے پر شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ،مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اور موضع چودھری سے لائسنسی نبی بخش بخاری روڈسے برآمدہواجو کہ اپنے مقررہ روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے ریلوے چوک پہنچے جہاں چھوٹے بڑے کئی جلوس اس میں شامل ہوگئے جہاں مجالس عزا پربا کی گئی،بعدنماز عصر یہ جلوس ریلوے روڈ سے گزرتے ہوئے ریلوے لائن کراس کرکے امام بار گاہ حسینہ ٹبہ کربلا اختتام پذیر ہوگئے ،جلوسوں کے اختتام پرمجالس شامِ غریباں منعقدکی گئی ،جلوسوں کے راستوں پرسخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے ،ضلع بھر کے 16جلوسوں کواے کیٹگری میں رکھا گیاتھاجبکہ 21بی اور35جلوسوں کو سی کیٹگری میں رکھا گیا گیاتھا،ضلع بھرمیں جلوسوں کی نگرانی کیلئے 4سو سے زائد پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں ،سپیشل برانچ، آئی بی، سی ٹی ڈی سول ڈیفنس سمیت آرمی اور رینجرز کے چاق وچوبند دستے بھی جلوسوں کے ہمراہ گشت کرتے رہے ،اس موقع پرصبح8 سے رات8بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہی ،رجلوس کے راستوں پر حکومت اور عوام کی جانب سے میٹھے ٹھنڈے پانی کی سبیلوں اورلنگر کا اہتمام کیا گیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں