عاشورہ ، سکیورٹی اداروں کی کارکردگی شاندار،آصف شاہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا جس میں انتطامیہ ، پولیس ، علماء کرام ، سول سوسائٹی ۔۔۔
میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے فعال کردار ادا کیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر ضلعی انتظامیہ تمام سٹیک ہولڈرز کی شکر گزار ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے وہاڑی میں مرکزی جلوسوں کی نگرانی کی ۔ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز منصور امان ، میاں عمران دولتانہ ، چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر ، علماء کرام ، انجمن تاجران ، میڈیا ، سول سوسائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مل کر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و کانٹی جینسی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا محرم الحرام میں تمام مجالس و جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، روشنی اور فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کیے گئے کنٹرول رومز کے ذریعے جلوسوں کی مؤثر انداز سے نگرانی کی گئی جلوس کے شرکاء اور منتظمین نے محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔