مختلف بیچز پربجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع

مختلف بیچز پربجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے جولائی 2024ء کے بلوں کی ادائیگی کے لئے مختلف بیچز کی تاریخ ادائیگی میں۔

 توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ میپکو ریجن کے صارفین توسیع شدہ تاریخ تک اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر جمع کرواسکتے ہیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق بیچ نمبر 2 کی ادائیگی کی تاریخ 23جولائی سے بڑھاکر 25جولائی، بیچ نمبر3کی ادائیگی کی تاریخ 24جولائی سے بڑھاکر 25جولائی،بیچ نمبر 4 کی ادائیگی کی تاریخ 25جولائی سے بڑھاکر 26جولائی،بیچ نمبر 22اور31کی ادائیگی کی تاریخ 22جولائی سے بڑھاکر 24جولائی،بیچ نمبر 28کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 19جولائی سے بڑھاکر 24جولائی2024ء کی گئی ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لئے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن ریجن بھر کے مالیاتی اداروں، بینکوں، پوسٹ آفسز اور میپکو کے تمام ریونیو آفیسرز کو آگاہ کردیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں