حکومت بجلی ، پٹرولیم قیمتوں پر ریلیف دے ، ظفر صدیقی

حکومت بجلی ، پٹرولیم قیمتوں پر ریلیف دے ، ظفر صدیقی

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفراقبال صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی ۔

،پٹرول ،گیس اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں ریلیف دے بجلی بلوں سخت اور بڑھتی ٹیکسز شرح کے باعث گھر گھر اور چھوٹا تاجر معاشی مشکلات کا شکار ہے ۔آمدنی کے مقابلہ میں اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں معاشرے میں بدترین معاشی حالات کی وجہ سے انتشار اور ذہنی ڈیریشن عام ہے تاجر برادری چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اورنگزیب روڈ منظورآباد چوک کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر چیمبر حاجی اصغر اکبر ،عزیزالرحمن انصاری ،چودھری محمد اشفاق ، محمد یوسف انصاری ،خواجہ محمد فاروق اور دیگر کو ہار پہنائے اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی نومنتخب صدر عبدالمجید زرگر نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ساتھ پہلے بھی تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ چلیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں